شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کا دارومدار باصلاحیت و ایماندار قیادت کے برسر اقتدار آنے سے منسلک ہے موجودہ کرپٹ حکمران ٹولہ ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے انہیں ملک و قوم کے بجائے اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کی تکمیل عزیز ہے جس کی خاطر یہ اداروں کو بھی دبانے کی کوششیں کررہے ہیں نئی آئینی ترامیم بھی اسی کا تسلسل ہیں جن کے ذریعے عدلیہ کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے ہیں تاکہ عدلیہ کو مفلوج کرکے من مرضی کے فیصلے حاصل کئے جاسکیں، پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے کھل کر حکمرانوں کے غیر آئینی و غیر جمہوری اقدامات کی مخالفت کی او ر 26ویں آئینی ترامیم کو مسترد کرکے عوامی امنگوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا، (ن) لیگ کی طرح پیپلز پارٹی کی قیادت کے بھی آئین کی بالادستی قائم کرنے کے دعوے اور جمہوریت کے فروغ کی باتیں بے معنی و جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
ترقی کا دارو مدار ایماندار قیادت سے منسلک ہے:افضال حیدر
Oct 28, 2024