شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ حکمران اپنی غلطیوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔ اقتدار پر مسلط ٹولہ جلد ایوانوں سے باہر ہوگا کیونکہ عوام ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ کرچکی ہے ۔پاکستان کے باشعور عوام اپنے ووٹ کا وقار بحال کرنے اورمفاد پرست حکمرانوں سے نجات کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، حکومتی نمائندوں کی ساری توجہ صرف بیان بازی پر مرکوز ہے۔