ننکانہ صاحب(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) انتظامیہ کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر اوربھارتی مظالم کیخلاف ضلع کونسل ہال میں تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ، ممبران صوبائی اسمبلی مہرکاشف رنگ الٰہی پڈھیار،رانا محمدارشد،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین،وکلاء، علماء اکرام،سکھ برادری،تاجر برادری سمیت دیگرافرادکی کثیرتعداد تقریب میں موجود تھی۔ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکایوم سیاہ انسانی تاریخ کا ایک المناک باب ہے، 27 اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جنت نظیر وادی پر غاصبانہ قبضہ کیا گیا۔بھارتی فوج آئے روزکشمیری بہنوں کی عصمت دری کر رہی ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ننکانہ ڈاکٹر قیوم خاں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر صائمہ ناہیدنے27اکتوبر یوم سیاہ کی مناسبت سے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے حوالے سے تقریب کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو دنیا پر اجاگر کرنے میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔