شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایات کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ ڈی آئی جی سید فرید علی کی نگرانی میںڈپٹی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ایس پی امداد اللہ شاہد کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ قبضہ اورکشمیری عوام پر بھارتی ظلم اور بربریت کیخلاف موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں یوم سیاہ منایا گیا ، ریلی بھی نکالی گئی جو کالج سے شروع ہوکرکوٹ رنجیت انٹر چینج پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ رائے امداداللہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کاحصہ بن کے رہے گا’’کشمیر جنت نظیر ہے جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی ‘‘انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کودہشت گردی میں تبدیل کرکے انڈیا نے ظلم وبربریت کا جو بازار گرم کیا ہے اس کا بھی جلد اختتام پذیرہوگا ۔