لاہور(سپورٹس رپورٹر )سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ناصر حسین نے بین سٹوکس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پاکستان نے سیریز کے 2 میچز میں فلیٹ وکٹیں نہ بناکر انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو بے نقاب کردیا ۔انہوں نے کہا ٹیسٹ ٹیم میں بعض بلے بازوں کی قابلیت پر تشویش ہے جن میں بین سٹوکس بھی شامل ہیں۔ گرین شرٹس نے سپننگ ٹریک پر کھلا انگلش بیٹرز کی تکنیک بے نقاب کی۔ سابق کرکٹر نے پاکستان کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا وہ لگاتار 6 ٹیسٹ ہارے۔ اِن کے مداح ناراض تھے، گرین شرٹس کے پاس اعلیٰ معیار کے سپنرز ہیں۔ ابتدائی ٹیسٹ میں اننگز کی شکست باوجود دو،ایک سے سیریز جیتنا، واقعی قابلِ ذکر ہے۔