جو منتخب نہیں ہوئے اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ کبھی نہیں آسکتے: عاقب جاوید 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) مینز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا جو کھلاڑی آئندہ کے ٹورز کیلئے منتخب نہیں ہوئے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آئندہ کبھی نہیں آ سکتے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ملتان اور راولپنڈی کے گراؤنڈ پر سٹاف نے بہت محنت کی ہے۔ ہم سنتے تھے کہ پچز نہیں بنتیں، اگر معلومات ہوں، محنت کی جائے تو ہدف پورا ہوسکتا ہے۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کس کے خلاف کیسے جانا ہے، ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جبکہ قومی ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان نے کہا گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں۔ میں پورے پاکستان کاگروپ ہوں۔ ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں۔ ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانا ہے، گیپ ختم کرنا ہے۔ کھلاڑیوں پر جتنی بات ہوگی اتنے ہی چانسز ہیں کہ اچھے پلیئرز سامنے آئیں۔

ای پیپر دی نیشن