لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے فخرزمان کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے پر سابق و موجودہ کرکٹرز نے حیرانگی کا اظہار کیا جبکہ فخر زمان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے جو ابھی التوا کا شکار ہے لیکن زیادہ مسئلہ ان کی فٹنس کا ہے۔ ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی پاس نہیں۔ انہیں شوکاز جاری کیا گیا ہے۔ اس کا مسئلہ بھی ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا سلیکشن کمیٹی کسی کوشامل نہ کرے تو آپ ٹویٹ شروع کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہارنے کا کریڈٹ میں لوں گا، مل کر جیتیں گے توان کا کریڈٹ ہے۔ میں یہ کہوں گا کہ بس ہاریں تو لڑ کر ہاریں۔ سابق کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان کو اس بار بی سی بی کی جانب سے سنٹرل کنٹرکٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے بابر اعظم کو ریسٹ دیے جانے پر پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا۔
فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملا،سابق،موجودہ کرکٹر حیران
Oct 28, 2024