لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کرکٹر کامران اکمل نے ساجد خان اور نعمان علی کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کردی۔ ایک انٹرویو میںکامران اکمل نے کہا نعمان، ساجد ٹیسٹ کرکٹ کے بولر ہیں۔ ون ڈے میں لاکر ان کا اعتماد خراب نہ کریں۔ انہیں پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی جگہ پکی کرنے دیں۔ بابر اعظم کے استعفے کے دوسرے دن ہی کپتان کا اعلان کردینا چاہیے تھا۔ آسٹریلیا کے ساتھ سیریز قریب ہے ابھی تک کپتان کا نام فائنل نہیں ہوا۔ کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنیوالوں کو ٹیم میں لانا ہوگا۔