لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاک بھارت مکسڈ مارشل آرٹس ٹاکرا ملتوی کردیا گیا۔ ایونٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر بابر راجہ کے مطابق بھارتی فائٹرز کے پاس صرف لاہور کے ویزے ہیں۔ ٹاکرے کیلئے ویونیو شیخوپورہ کی حدود میں ہے۔ بھارتی فائٹرز کے پاس شیخوپورہ کے ویزے نہیں ہیں۔ کمشنر لاہور سے بھارتی فائٹرز کو شیخوپورہ لے جانے کیلئے خصوصی اجازت لینے کیلئے کوشاں ہیں۔ بھارتی فائٹرز کو شیخوپورہ لے جانے کی اجازت ملنے پر ایونٹ آج ہوگا۔ اجازت نہ ملنے پر مقابلے لاہور منتقل ہونے پر منگل کو ہونگے۔
امریکی انتخابات 2024:پاک بھارت مکسڈ مارشل آرٹس مقابلہ ملتوی کردیا گیا
Oct 28, 2024