لاہور(سپورٹس رپورٹر) پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہا سرکاری سطح پر اعلان کردہ تمام انعامی رقم انہیں مل گئی لیکن کچھ پرائیویٹ ادارے رہ گئے ہیں ۔ قومی ایتھلیٹ نے ہنستے ہوئے کہا سرکاری اداروں کی بات کروں تو الحمداللہ ان کی طرف سے اعلان کی گئی تمام رقم مل گئی ہے اور میرے خیال میں جو پرائیویٹ ادارے ہیں وہ رہ گئے ہیں۔ انہوں نے رقم اب تک نہیں دی۔ کچھ نجی اداروں نے دیدیا ہے جبکہ کچھ رہ گئے ہیں۔ ایتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ نے کہا ہم شکر گزار ہیں کہ سرکار نے انعامی رقم وقت پر ادا کی۔