کشمیر میں بھارتی جارحیت عالمی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے:خالد محمود سرفرازی 

Oct 28, 2024

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)کشمیر میں بڑھتی ھوئی بھارتی جارحیت عالمی  اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا شیطانی گونگا پن، یو این او کی قراردادوں کا بے اثر ہونا، قیام امن کے نام سے اسلامی ممالک میں تباہی پھیلانے والے عالمی گماشتوں کی جانبداری آج تک امت مسلمہ کے لئے سوالیہ نشان ہے ایک طرف 77 سالوں سے کشمیر میں قتل عام اور دوسری طرف فلسطین میں یہودیوں کے انسانیت سوز مظالم جارحیت مسلم حکمرانوں کے لئے لمحہء فکریہ ہے سیکرٹری جنرل جمعیۃ علماء اسلام ضلع وزیر آباد علامہ خالد محمود سرفرازی کا کہنا تھا کہ امریکہ انڈیا اسرائیل عالمی امن کے کھلے دشمن ہیں عالم اسلام کو جرات کا مظاہرہ کرکے انکو عالمی دہشت گرد قرار دے کر ان کے ساتھ اپنے تمام تر تعلقات کو مقبوضہ مسلم ممالک کی آزادی کے ساتھ مشروط کرے تاکہ امت مسلمہ میں وحدت کا تصور اجاگرہو ۔ہم کشمیر سمیت عالم اسلام کے ہر مظلوم کے ساتھ آزادی کی صبح تک شانہ بشانہ کھڑے تھے ہیں اور رہیں گے۔

مزیدخبریں