صحت مند معاشرے میں کھیلوں کی سرگرمیاں اہمیت کی حامل ہیں: ڈاکٹر عدنان 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پرنسپل ورکرز ویلفیئر سکول پیپلزکالونی ڈاکٹر عدنان نعیم باٹھ نے کہا ہے کہ کسی بھی صحت مند معاشرے میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں،کھیل جسمانی تندرستی کو فروغ دینے، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے ورکرز ویلفیئر سکول فار بوائز پیپلزکالونی میں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹر عدنان نعیم باٹھ نے مزید کہاکہ سپورٹس کی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ وطالبات کو صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہو،سپورٹس گالا میں سائیکل ریس، بوری ریس، لانگ جمپنگ، نیزہ بازی، رسہ کشی، بیڈ منٹن، کرکٹ، ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جن میں طلباوطالبات نے بھرپور حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن