مسلم لیگ ن ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضامن ہے:عدنان افضل چٹھہ 

سوہدرہ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضامن ہے اور ایک مربوط پروگرام کے تحت میدان عمل میں ہے۔ سیاسی انتقام مسلم لیگ کا وطیرہ نہیں بلکہ جمہوریت کے فروغ ،ملکی استحکام وترقی کی تکمیل کیلئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان افضل چٹھہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ن لیگ کی قیادت اپنے ہر دور اقتدار میں ملکی ترقی خوشحالی اور عوامی خوشحالی کو ترجیح دی ہے اور آج بھی اس ملکی معاشی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن