گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نوید احمد کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن ڈی سی کالونی اور ضلع کونسل کے اشتراک سے دو روزہ انیسویں آل گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کلاسک چیس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ،صدر ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن انعام اللہ ،سی او ضلع کونسل خرم محمود،گوجرانوالہ کے14۔مختلف کلبز کے چیس کے 100سے زائد کھلاڑیوں نے کلاسک چیس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔پہلے اور دوسرے دن 7راونڈزمیں 100سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔