نہر اپرچناب سے 5سالہ بچے کی نعش برآمد

گوجرنوالہ کامونکی(نمائندہ خصوصی) نہر اپرچناب سے پانچ سالہ بچہ کی نعش برآمد،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات چیانوالی نہر اپرچناب میں تیری ہوئی پانچ سالہ بچے کی نعش دیکھ کر شہری نے پولیس کو اطلاع دی ۔تحقیقات پر اْسکی شناخت فیروزوالا کے علاقہ جھنگی کے زمان ولد علمدار کے نام سے ہوئی جسے اْسکی والدہ شائستہ کے آشنا علی حسن نے پانچ روز قبل چھچروالی نہر میں پھینک دیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم علی حسن نے اعتراف جْرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مقتول کی والدہ سے شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ وہ اپنے بیٹے زمان علی کو چھوڑنے پر راضی نہ ہورہی تھی جس کی وجہ سے اْس نے بچے کو نہر میں پھینک دیا تھا۔  

ای پیپر دی نیشن