گکھڑمنڈی(نامہ نگار)ملکی معیشت میں بہتری قوم ترقی کی راہ پرگامزن ہو چکی ہے ۔عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان میں مالی استحکام،مہنگائی میں نمایاں کمی، حصول آمدن میں اضافہ کے پیش اعداد و شمار پوری قوم کیلئے خوش آئند اور حوصلہ افزا ہیں۔سابقہ MPA بلال فاروق تارڑ کا گکھڑ آمد پر حلقہ کے لوگوں سے اظہار خیال انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب جب پاکستان مسلم لیگ کی حکومت آئی انہی ادوار میں معیشت بہتر ہوئی،لوگوں کو روزگار ملا مہنگائی کا خاتمہ ہوا۔ غرض زندگی کے ہر شعبہ میں لیگی قیادت نے مثالی کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں آتے ہی دوسرے صوبوں کی عوام اپنے صوبوں میں بھی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت دیکھنے کے خواہاں ہیں اس موقع پر علاقہ کے معروف صحافی مسلم لیگی گھرانہ کے چشم و چراغ افتخار صابر چودھری نے گکھڑ شہر میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جس پر بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ اس بابت لوگوں کی پریشانیوں سے واقف ہیں اس لئے جی ٹی روڈ گکھڑ اور شہر میں جاری کام جلد مکمل ہونے کا یقین دلایا۔