کشمیری عوام آزادی عزت و آبرو کیلئے مر سکتی ہے جھک نہیں سکتی: مقررین  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل نے بھارت کیخلاف یوم سیاہ منایا،جامع مسجد نور الاسلام عالم چوک مفتی محمد حسین صدیقی والی مسجد سے لیکر حافظ آباد روڈ عالم چوک تک ریلی نکالی گئی اور کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیااس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ، فدا حسین شاہ  اور دیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی اصل وجہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی بے حسی اور دھرا معیار ہے۔کشمیری مسلمان اپنی عزت و آبرو اور آزادی کیلئے مر سکتی ہے جھک نہیں سکتی۔کشمیر کی آزادی معاشی،قومیت یا علاقائیت کا مسئلہ نہیں یہ نظریاتی جنگ ہے۔کشمیریوں نے اپنا خون دے کر تحریک کو زندہ رکھا ہے۔پاکستان کی تکمیل کشمیر کے بغیر ممکن ہی نہیں،اقوام متحدہ بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ختم کروائے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ جارحیت کی سنگین بدترین مثال ہے جسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایران پر حملے پر گریڑ اسرائیل کا ایجنڈہ کار فرما ہے،فلسطین،لبنان کے بعد ایران پر اسرائیل کا حملہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے۔اسرائیل جنگی جنون کا شکار ہے مسلم حکمران متحد ہو کر جارحیت روک سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن