گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نیشنل کونسل فار طب اور نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی کے انضمام کیخلاف احتجاج کے اعلان کے بعدوفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا بڑا قدم، سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی معاشی حالات تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہیں ان حالات میں احتجاج کی کال انتہائی نقصان دہ ہے۔ طب یونانی خالصتا قدرتی روایتی مشرقی اور اسی طرح ہومیو پیتھک بھی نیچرل بے ضرر طریقہ علاج ہے اور یہ فن ہمارا اثاثہ و ورثہ ہے۔ موجودہ مشکل حالات میں طب و طبیب اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کمیونٹی کے حکومتی سطح پر مسائل کو اجاگر کرنے اورانکے حل کیلئے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑسے خصوصی ملاقات کرکے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومتی اعلی سطح پر ہر ممکن بھرپور کوشش و تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے نیشنل کونسل فار طب اور نیشنل کونسل فار ہیومیو پیتھی کے انضمام کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین جائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر حکیم منصور العزیز، ڈاکٹر شوکت علی چوہدری چیئرمین سلطان طبیہ کالج و راجپوت ہومیوپیتھک میڈیکل کالج،راہنما پاکستان طبی کانفرنس حکیم محمد ضیا اللہ فتح گڑھی ، پرنسپل حکیم مشتاق احمد ، وائس پرنسپل حکیم محمد اقبال شاد ، ڈاکٹر غلام رسول ورک ، ڈاکٹر حکیم عمران شاہد ، حکیم طاہر ندیم بھلر ، حکیم محمد ریاض شاہد بھی موجود تھے۔