گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بلا سود قرضہ جات خود کفیل غربت میں کمی کیلئے بھرپور کام کر رہا ہے۔ بھیک مانگنے کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے خودکفیل جیسے اقدامات کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار بلا سود قرضہ جات کی تقریب میں مہمان خصوصی رانا محمد صدیق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر احمد نوید رانجھا، نائب صدر چوہدری یوسف، سابق صدور چیمبر میاں عمر سلیم ، عاصم انیس مغل، ایگزیکٹو ممبر ایف پی سی سی آئی نسیم شاہد مغل، شیخ عامر رحمان ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ارشاد وحید ، خلیق منہاس ، رانا مقصود احمد سابقہ ڈپٹی میئر ، محمد اسرائیل ایڈووکیٹ ،مرزا اشتیاق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ بعد ازاں قرضے کے چیک بھی تقسیم کئے گئے ۔
بلا سود قرضہ خود کفیل، غربت میں کمی کیلئے بھرپور کام کر رہا ہے: رانا صدیق
Oct 28, 2024