گوجرانوالہ چیمبر صدر کی زیرقیادت وفد کی وفاقی وزیر صنعت وپیداوار سے ملاقات 

Oct 28, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدررانا صدیق کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر سے خصوصی ملاقات کی ۔سابق صدر چیمبر میاں عمر سلیم، ایگزیکٹو ممبر چیمبر ولید منیر اور نیئر جمیل بھٹی شامل تھے ۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے صدر چیمبر رانا صدیق اور انکی نومنتخب رجیم کو چیمبر الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پررانا صدیق اور ولید منیر شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر احس اقدامات کر رہی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے۔ملک میں صنعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کرے کیونکہ صنعتی پہیہ چلے گا تو ہم اپنی تیار کردہ مصنوعات بیرون ممالک میں ایکسپورٹ کر سکیں گے۔انہوں نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کو گوجرانوالہ آنے کی دعوت بھی دی جس پر وفاقی وزیر نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کا دورہ کرینگے۔رانا تنویر نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد  کو یقین دہانی کروائی کہ وہ بزنس کمیونٹی کے درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں اسکے لئے وہ کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے   ۔

مزیدخبریں