پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کیساتھ کھڑا رہے گا:مخدوم احمد محمود 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ آج بھارتی تسلط کو 77 سال مکمل ہو چکے ہیں۔  ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور لاکھوں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ آج کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور ہمیں بھارتی مظالم کیخلاف اپنی آواز کو بلند کرتے رہنا ہوگا۔ پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوںکیساتھ کھڑا رہے گا۔  انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ان مظالم سے باز آئے۔پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ 

ای پیپر دی نیشن