کرب میں مبتلا فلسطین، لبنان،کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں:ہشام الٰہی ظہیر 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ فلسطینی اُمت مسلمہ کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں۔اگر فلسطین میں حماس مزاحمت نہ دکھاتی تو آج اسرائیل اسلام آباد اور تہران پر حملہ آور ہوا ہوتا۔مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذمت کے بجائے مرمت کی پالیسی اپنانا ہوگی۔جمعیت اہلحدیث اور اہل وطن کی عوام دْکھ اور کرب میں مبتلا فلسطین، لبنان،کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تا کہ اس میں اسلامی شریعت کی پاسداری،حدود اللہ کے قوانین کا عملی نفاذہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے سیکریٹریٹ میں قرآن و سنہ اسلامک سنٹر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور بیرون لاہور سے آئے ہوئے وفود ڈے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ہشام الہی کا کہناتھاکہ اس وقت پاکستان جمہوری لحاظ سے کمزور ہے جس کی بنیا دی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

ای پیپر دی نیشن