مال روڈ کے باغات مغلیہ طرز پر ڈویلپ کرینگے:ترجمان پی ایچ اے 

Oct 28, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے مال روڈ کے تین پارکس کو مغلیہ ہارٹی کلچر انداز میں ڈویلپ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لاہور کے ہارٹی کلچرل ورثہ کی بحالی اور گرین کور کو بڑھانا ہے۔ایک جاری بیان میں ترجمان نے بتایا نیلا گنبد سے انارکلی بازار تک پھیلا ’’باغ نور جہاں ‘‘  منصوبہ فضا سے مور کی طرز پر دکھائی دے گا۔منصوبے سے اہل علاقہ کو دلکش سرسبز ماحول میسر آئے گا‘ پرندوں کو نئے گھونسلے بنانے ‘ برڈباتھ کی سہولت بھی دی جائیگی ۔ منصوبہ کے تحت  80 سے زائد پھولوں کی اقسام لگائی جائیں گی۔ پی ایچ اے کے ماحول دوست منصوبوں سے بائیو ڈائیورسٹی کی بحالی کیساتھ ساتھ پرندوں کیلئے موافق ماحول اور ہارٹی کلچرل حسن بڑھا ہے۔

مزیدخبریں