لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر جموں و کشمیر کے عوام کیلئے سیاہ ترین دن ہے۔ 25 کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں پر ظلم و جبر کے خاتمہ، حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔حکومتِ پاکستان بِلاتاخیر مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس بلائے اور تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالے سے قومی حکمتِ عملی بنائی جائے۔ لیاقت بلوچ نے امریکی ایماء پر ناجائز اسرائیلی صیہونی ریاست کی طرف سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا سعودی عرب، پاکستان ترکی، ایران، یو اے ای، قطر، اردن اور یمن کو فوری طور پر عالمِ اسلام اور علاقائی امن کو بڑھتے خطرات پر سربراہی اجلاس بلانا چاہئے۔
حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر بِلاتاخیرقومی کانفرنس بلائے:لیاقت بلوچ
Oct 28, 2024