لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پرائمری اساتذہ کیلئے ٹی این اے آن لائن ٹیسٹ اور اسکی بنیاد پر اساتذہ کی ملازمت کے مستقبل کا فیصلہ صریحاً غیرقانونی و غیر آئینی ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا تقرریوں کا مکمل قانون اور طریقہ کار موجود ہے۔ آن لائن ٹیسٹ صریحاً دھاندلی اور فراڈ ہے اور اسکی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔