لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ صوبائی سیکر ٹریٹ سنی تحریک پیر مکی کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے سنی تحریک کے رہنمائوں صاحبزادہ عبداللہ ثاقب، شیخ محمدنوازقادری،ملک محمد محسن قادری نے کہااقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے۔نہتے مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت سے دور نہیں رکھا جاسکتا، رہنمائوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر نہتے مظلوم مسلمانوں کی ازادی اور خود مختاری تک انکی اخلاقی سفارتی اور عملی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے:صاحبزادہ عبداللہ ثاقب‘نواز قادری
Oct 28, 2024