یو ای ٹی کے زیراہتمام کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم سیاہ ریلی نکالی گئی

لاہور (لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیاگیا جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔ ریلی وی سی آفس سے نکالی گئی ‘اساتذہ،طلباء  اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات،رجسٹرار محمدآصف، ڈینز اور ڈی ایس اے سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی شامل تھے۔ شرکاء نے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔وائس چانسلر نے کہا قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی شہادت سے کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ پاکستانی قوم اور اسکا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے مزید کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف دنیا کو یکجا ہو کر آواز اٹھانا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن