لاہور (نیوز رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ لاہور نے شہر کی تحصیلوں شالیمار، ماڈل ٹاؤن، لاہور کینٹ اور رائیونڈ کی 36 یونین کونسل میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کر دیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، خالد نیک گجر، تابش قیوم، انجینئر حارث ڈار اور حافظ عبدالرؤف اسکی نگرانی کررہے ہیں۔قلعہ لکشمن سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے کہا مرکزی مسلم لیگ گراس روٹ لیول پر عوام میں پذیرائی حاصل کررہی ۔نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا مرکزی مسلم لیگ کی رکنیت سازی مہم بدامنی، بیروزگاری، مہنگائی، لوڈشیڈنگ‘ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف نوشتہ دیوار ثابت ہوگی۔ جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا پاکستان کرپٹ اور نا اہل افراد کے ہاتھوں میں کھلونا بن کر رہ گیا۔مرکزی مسلم لیگ کی رکنیت سازی مہم میں فرد واحد نہیں مکمل خاندان رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔1 لاکھ لاہوریوں کو مرکزی مسلم لیگ کی صف شامل کریں گے۔ قوم آزمائی ہوئی جماعتوں کو چھوڑ کر حقیقی لوگوں کو آگے لائیگی۔