لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں اضافے ،نئی منڈیوں کے تلاش کے ضمن میں فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالی عالمی نمائش میں مختلف ممالک کے بڑے چین سٹورز کو بھی مدعو کیا جائیگا ،قالینوں کی تشہیر اور مارکیٹنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائیگی ، طورخم بارڈر پر معاملات گھمبیر ہوتے جارہے‘ معاہدے کے مطابق برآمدی آرڈر زکی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے ،حکومت سے اپیل ہے کہ فی الفور نوٹس لے کر مسائل کو حل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے ایگزیکٹو کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ اجلاس میں سدرن زون کے عہدیدار بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک ،چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اعجاز الرحمان ، ملک اکبر ،سعید خان ،اسلم طاہرودیگر بھی موجود تھے۔