تجاوزات آپریشن کے حامی‘ پارکنگ پلازے بنائے جائیں:اشرف بھٹی 

Oct 28, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پنجاب تجاوزات کیخلاف کر یک ڈائون کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ جن کاروباری مراکز کے قریب پارکنگ پلازوں کی تعمیر کی منظوری ہو چکی ہے وہاں تعمیرات کیلئے بلا تاخیر پیشرفت کی جائے۔کاروبار ی مراکز ‘ مارکیٹوں کے تاجر عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے انہوںنے کہا تجاوزات کی وجہ سے  کاروبارتباہ ہو رہا ہے۔ انار کلی بازار میں ون وے ٹریفک کی منظوری ہے لیکن   ٹو وے چلنے سے ٹریفک جام رہتا ہے۔ حکومت کریک ڈائون کے بعد مانیٹرنگ کرے اور دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا انتظامیہ بازاروں اور مارکیٹوں میں پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرے۔انہوں نے بتایا انار کلی سمیت دیگر مقامات پر پارکنگ پلازوں کی تعمیر منظور ہوئے کئی سال  گزرگئے پیشرفت نہ ہوئی، حکومت اس سلسلہ میں بھی بلا تاخیر اقدامات کرے۔

مزیدخبریں