ایف بی آر عملے کی ملی بھگت کے بغیر ٹیکس چوری ممکن نہیں:زوہیب الرحمن زبیری 

لاہور( کامرس رپورٹر)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر قاری زوہیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے استعمال کیساتھ پروفیشنل اورایماندار عملے کی تعیناتی بھی ضروری ہے  کیونکہ ٹیکس چوری ایف بی آر عملے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنا خوش آئند ہے لیکن لیٹ فائلر کی سرچارج فیس مناسب ہونی چاہئیں ۔ ٹیکسیشن کے نظام کو سہل بنایا جائے اور شرح کو کم کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے '' ٹیکس محصولات اور ایف بی آر کی استعداد ''کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے سینئر نائب صدر عاشق علی رانا،نائب صدر واصف علی شیخ،جنرل سیکرٹری سید حسن علی قادری،فنانس سیکرٹری سیف الرحمن زبیری ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن