لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گزشتہ روز یومِ استحصالِ کشمیر منایا،مقصد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہونے والی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور استحصال کو اجاگر کرنا تھا۔ صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے مشترکہ بیان میں عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر کا خاتمہ کیا جا سکے۔صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ کشمیر میں جاری مظالم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اور عالمی برادری کو اس سنگین ناانصافی کا نوٹس لینا چاہیے۔ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے کہا یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انصاف اور انسانیت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔"نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے تجارتی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے مسائل کو اجاگر کریں۔