غلام مرتضیٰ، محمد احمد اور رانا شاہد اقبال کی عطا فرید چودھری سے ملاقات

لاہور (سٹاف رپورٹر) کنگڈم ویلی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ، سی ای او ڈیلی ڈیلز محمد احمد اور سماجی رہنما رانا شاہد اقبال نے بزنس گروپ کے قائد عطا فرید چودھری کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ مٹھائی اور گلدستہ پیش کر کے انکی کامیابی کا جشن منایاگیا۔ دوران ملاقات تجارتی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایم ڈی کنگڈم ویلی غلام مرتضیٰ نے عطا فرید کی گوجرانوالہ کی ترقی کیلئے انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی  خدمات کے نتیجے میں صوبائی حکومت نے گوجرانوالہ کی ترقی کیلئے دو ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔انہوں نے کہا پاکستان میں رئیل سٹیٹ کے مستقبل کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ سماجی رہنما رانا شاہد اقبال نے کہا   عطافرید چودھری قوم کا سرمایہ ہیں ، انہوں نے کہا ہم انکے  سپورٹر ہیں اور تاجر برادری انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن