گوجرانوالہ ،گکھڑ منڈی (نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)بھائی اور بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بدوکی گوسائیاں میں بالی جٹ فلم کے پروڈیوسر شرافت عرف بالی جٹ ساکن گوجرانوالہ نے بدوکی گوسائیاں میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے سگے بھائی لیاقت اور اس کی بیٹی، دو بچوں کی ماں 32 سالہ حاملہ صباء لیاقت کو قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ کینٹ نے جائے وقوعہ پہنچ کر نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ بھجوا کر مزید تفتیش شروع کر دی۔
گوجرانوالہ: بالی جٹ فلم پروڈیوسر نے بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا
Oct 28, 2024