گلگت (نامہ نگار) سکردو سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس ضلع کوھستان کے حدود میں کوشتیال کے قریب حادثے کا شکار، ابتدائی اطلاع کے مطابق ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شاہراہ قراقرم پر کوشتیال کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس میں مسافروں کی تعداد 38 بتائی جاتی ہے جن کی بڑی تعداد گہری کھائی میں گرنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مقامی افراد اور سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، چلاس سے ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب اپنی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں ہیں۔