پنجاب میں ڈینگی بے قابو ،  24 گھنٹوں  کے دوران مزید 116 کیسز رپورٹ 

لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں ڈینگی بے قابو ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں مزید 116 کیسز سامنے آگئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 827 جبکہ رواں سال اب تک 5041 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 104، لاہور سے 4 منڈی بہاالدین سے 2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، چنیوٹ اور ڈی جی خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ 

ای پیپر دی نیشن