پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور کے انڈسٹریل سٹیٹ پر ٹشو پیپر کے کارخانے میں لگی آگ پر 30 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارخانے میں ہفتہ کے روز لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 25 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ اور ضلع خیبر کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔آپریشن کے دوران اب تک 18ریسکیو اہلکاروں کی حالت غیر ہوئی، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔