سعودی عرب میں ہیومین ریسورس ایکسپو، چودھری سالک نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا

ریاض (امیر محمد خان) سعودی عرب میں ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو کا آغاز ہوگیا جس میں مختلف ممالک کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں ہیومن ریسورس اینڈ مین ہاور ایکسپو میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ پاکستانی پویلین کا افتتاح وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس چوہدری سالک حسین نے سفیر پاکستان احمد فاروق کے ہمراہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی ہنر مندوں کو سعودی مارکیٹ میں جاری منصوبوں میں ملازمتوں کے حصول کے ساتھ ساتھ دیگر ایگزیکٹو شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کے لیے بھی مواقع پیش کیے جائیں۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینٹ سے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا بل پاس کروایا گیا ہے اور جلد ہی عدالتوں کے قیام کے ساتھ ہی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن