ریاض(ممتازاحمدبڈانی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی (سماجی ذمہ داری 2024ء) کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کل ریاض کے مقامی ہوٹل میں ’عزم سے اثرات تک‘ کے عنوان سے کرے گی۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا فورم ہے جو مملکت کے وژن 2030 ء کے فریم ورک کے تحت ہورہا ہے۔ یہ مملکت میں ترقیاتی شعبے کو فروغ دینے اور ایک متحرک و شراکت دار معاشرے تک پہنچنے کے ضمن میں ہے۔ اس کا مقصد ترقیاتی، اقتصادی شراکت داری کی تعمیر اور ترقی کے ذریعے سماجی ذمہ داری کو بڑھانے کے لیے وزارت کی حکمت عملی کے دائرے میں آتا ہے۔فورم میں 60 ممالک کے 100 سے زیادہ ماہرین کی طرف سے پیش کردہ 40 سے زیادہ ڈائیلاگ سیشنز ہوں گے۔