ن لیگ جھوٹے وعدوں کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے:عارف سندھیلہ 

Oct 28, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر ہنگامی بنیادوں پر جاری عملدر آمد بھرپور عوامی ریلیف کا ذریعہ ثابت ہوا ہے عوامی مشکلات میں کمی آرہی ہے اور معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے سے بیروزگاری و مہنگائی کی بھی کمر ٹوٹتی دکھائی دے رہی ہے جو (ن) لیگ کی قیادت کی عوام دوستی کا اظہار اور قائدانہ صلاحیتوں کا کھلا ثبوت ہے ۔حکومتی مثالی اقدامات سے عوامی خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے میں بڑی مدد مل رہی ہے، (ن) لیگ جھوٹے وعدوں کی بجائے عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،پارٹی قیادت نے ہمیشہ مشکل حالات میں حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔

مزیدخبریں