لاہور+گوجرانوالہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) پنجاب پولیس کا بجلی چوری کے ذریعے قومی وسائل و خزانے کو نقصان پہنچانے والے قانون شکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن گذشتہ روز بھی جاری۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری مقدمات میں بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزموں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔گوجرانوالہ میں گیپکو سرویلنس ٹیم نے موضع ایمن آباد میں واقع فرنس مل پر چھاپہ مارکر بجلی چوری پکڑی لی۔ جبکہ ڈیٹیکشن بِل کی مد میں کروڑوں روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔
ایمن آباد: فرنس ملزکی بجلی چوری پکڑی گئی، لیسکو کا کریک ڈاؤن جاری
Oct 28, 2024