اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 27 ویں ہو یا 28 ویں ترمیم ہم مخالفت میں کھڑے ہونگے۔ فیصل چودھری میرا بھائی ہے انہیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں کیا گیا۔ اگر حکومت خوفزدہ نہ ہوتی تو ہمارے ایم این ایز کے گھروں پر چھاپے نہ مارتی۔ بانی پی ٹی آئی سے جڑی ہر چیز ہمارے لئے قابل احترام ہے۔ بشریٰ بی بی کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے کہا کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہو گا، سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جلد از جلد باہر نکالنا ہے۔
ترمیم 27 ویں ہو یا 28 ویں، ہم مخالفت کریں گے: پی ٹی آئی
Oct 28, 2024