لاہور(نوائے وقت رپورٹ)بھارت سے لاہورکی حدود میں آنے والی سموگ زدہ ہوا کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پربھی لاہور کے گردونواح میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف فوری حکومتی کارروائیاںجارہی ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فصلوں کو نذرآتش کرنے والوں کو 20لاکھ کے جرمانے اور21 افراد کونوٹسز جاری کیے گئے 20افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج جبکہ 17گرفتاریاں عمل میںلائی گئیں۔35جگہوں سے فوری کارروائی کرتے ہوئے۔جلتی آگ کو بجھایا گیا۔فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔موسمیاتی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آرہی ہیسیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ لاہور کے گردونواح کے کسانوں سے خصوصی اپیل ہے کہ فصلوں کی باقیات کو آگ مت لگائیں ‘بصورت دیگر کارروئی کے ذمہ دار اپ خود ہونگے۔ فصلوں کو نذرآتش کرنے والے گرفتار بھی ہونگے اورانہیں بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔کسی بھی قسم کے دھویں کی فوری اطلاع 1373پر دیں۔