منہاج یونیورسٹی عالمی مذاہب کانفرنس، اسلام دہشت گردی نہیں، امن کا دین، گورنر خیبر پی کے 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ 7ویں ورلڈ ریلیجنز کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا امن و استحکام اور فلاح عامہ کے لئے دہشت گردی کے خلاف طویل ترین جنگ لڑنے والے پاکستان اور اْس کے عوام کا ساتھ دے۔ اسلام دہشت گردی نہیں امن کا دین ہے، منہاج یونیورسٹی لاہور نے اہم موضوع پر بین المذاہب مکالمہ کا اہتمام کر کے قابل تعریف قومی، دینی و ملی خدمت انجام دی ہے۔ منہاج یونیورسٹی کا فروغ علم و امن کے لئے کردار قابل تقلید ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے لیکچر میں کہا کہ حضور نبی اکرم نے میثاق مدینہ پر دستخط کرنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو ریاست مدینہ میں ان کے جان و مال اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کے تحفظ کی گارنٹی دی، ریاست مدینہ کے ماڈل پر عمل ہو جائے تو یہ دنیا جنت نظیر بن جائے۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، آسٹریا، مصر، نیپال، انڈیا، سری لنکا، ناروے،مالدیپ اور ساؤتھ کوریا کے سکالرز نے بین المذاہب رواداری کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے ضمن میں مقالہ جات پیش کئے۔ سنگا پور کے سکالر پروفیسر ڈاکٹر روہن گونارتنا نے پاکستان میں مذہبی رواداری کے اچھے ماحول کی تعریف کی۔ پاکستان قدیم تہذیبوں کے آثار کا مرکز ہے، علمائے کرام، میڈیا اور اعلیٰ تعلیمی ادارے عدم برداشت کے خاتمے کے لئے فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کانفرنس میں ڈاکٹر عائشہ جانسن کھوکھر کے ریسرچ پیپر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اقصیٰ، عائشہ خالد اور تحریم فاطمہ، نیلم جاوید اور فائزہ مریم نے بیسٹ پیپر ایوارڈ حاصل کئے۔ تقریب کے اختتام پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منہاج یونیورسٹی کی طرف سے GRACEڈیٹا بیس کا اجراء کیا گیا جو فروغ امن کے حوالے سے دنیا بھر میں ہونے والی تحقیقات کا آرکائیو ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...