سعودی عرب میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر کی تقریب سفیر احمد فاروق نے خطاب کیا

ریاض (امیر محمد خان سے) سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک جانب اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو دوسری جانب بھارت سفاکیت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ تقریب سے سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ 78 سالوں سے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور ان کے آزادی جیسے بنیادی حقوق کی بے رحمی سے پامالی کر رہا ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کے مظالم سے بچانے اور ان کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں پر عمل کروائے اور اسرائیل کے بھی فلسطینی عوام پر جاری مظالم کو بند کروائے۔ بھارت اور اسرائیل کے مظالم اور فاشسٹ رویے سے دنیا کا امن تباہ ہو رہا ہے۔ تقریب سے سردار محمد رزاق نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ سفارتی افسران نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔

ای پیپر دی نیشن