لاہور سمیت جماعت اسلامی پنجاب وسطیٰ  کے امرائے اضلاع کی تقرری 

لاہور( نوائے وقت رپورٹ) ارکان جماعت سے استصواب رائے، جماعتی مصالح اور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری سے مشاورت کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے امرائے اضلاع کی تقرری کر دی ہے۔شمالی لاہور سے محمد عثمان افضل،شرقی لاہور سے محمد خبیب نذیر،جنوبی لاہور سے محمد اظہر بلال،وسطی لاہور سے حسان بن سلمان، غربی لاہور سے سید علی ارتضیٰ حسنی، قصورسے سردار نور احمد ڈوگر ،ننکانہ صاحب سے عرفان حیدر پڈھیار،پاکپتن سے رانا محمد معروف، فیصل آباد سٹی سے محبوب الزمان بٹ،تاندلیانوالہ سے سردار عثمان علی ایڈوکیٹ،شیخوپورہ سے زاہد عمران کوروٹانہ، ساہیوال سے طیب محمود بلوچ، اوکاڑہ سے رضوان احمد چوہدری جڑانوالہ سے ڈاکٹر سعید احمد،چنیوٹ سے میاں عبدالقیوم ہنجرا،جھنگ سے مہر فرید احمد مگھیانہ،وزیر آباد سے چوہدری ناصر محمود کلیر،سیالکوٹ سے چوہدری امتیازاحمد بریار،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈاکٹر عطا اللہ حمید،گوجرانوالہ سے مظہر اقبال رندھاوا،حافظ آباد سے ملک شوکت پھلروان،نارووال سے طلعت رشید چوہدری مقرر ہوئے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نو منتخب امرائے اضلاع کی تقرری پر استقامت کی دعا دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جس کے امیر سے لیکر نیچے تک افراد منتخب ہو کر آتے ہیں۔ یہاں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں۔ہم پاکستان میں بھی ایسا ہی صاف ستھرا نظام چاہتے ہیں جہاں غریب افراد بھی اسمبلیوں میں پہنچ سکے۔مٹھی بھر اشرافیہ نے 98فیصد عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ شوکت عزیز، معین قریشی جیسے وہ لوگ بھی بر سرا قتدار رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن