لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج پیر صبح گیارہ بجے شروع ہوگا ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے جبکہ توجہ دلائو نوٹسز بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ اجلاس میں سرکاری بزنس بھی نمٹا یا جائے جس کے تحت مختلف اداروں کی کارکردگی ، آڈٹ سمیت مجموعی طور پر 11رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی ۔ اجلاس میں پوسٹ بجٹ پر عام بحث بھی جاری رہے گی ۔