زین قریشی کو شوکاز نوٹس کا مطلب ہرگز نہیں کہ انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا،شعیب شاہین

  اسلام آباد (آئی این پی )رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا ہے کہ زین قریشی کو شوکاز نوٹس کا مطلب ہرگز نہیں کہ انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا، شوکاز نوٹس 9لوگوں کو دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو یمں  شعیب شاہین نے کہا کہ حکومت اس کو آئینی ترمیم کہتی جس کیلئے رات بھر بیٹھے رہے، انگوٹھے لگوائے گئے ان کو پتا ہی نہیں اس میں لکھا کیا ہے؟زین قریشی کو شوکاز نوٹس دینے کا مطلب ہرگز نہیں کہ ان کو پارٹی سے نکال دیا گیا، جب تک کچھ ثابت نہیں ہوتا وہ معصوم ہے۔شاہ محمود قریشی کا بہت احترام ہے، ہمارا مسئلہ یہ نہیں کہ زین قریشی نے ووٹ دیا یا نہیں۔ ہمارا مسئلہ یہ بھی نہیں کہ سوشل میڈیا یا خبروں میں آیا کہ وہ گرانڈ میں بیٹھا ہوا تھا۔ہمارے مسئلہ یہ ہے کہ چار روز سے رابطے میں نہیں تھا، ہمیں بتا دے کہ اس کو اٹھا لیا گیا تھا، شوکاز نوٹس 9لوگوں کو دیا گیا ہے، 4 ارکان جنہوں نے ووٹ دیا اور 5جن پر الزام ہے اور رابطہ منقطع ہوگیا تھا، وہ ہمیں بتائیں کہ کیا ہوا تھا؟ہم ان کی عزت کرتے ہیں لیکن اگر زین قریشی پر الزام ہے تو پھر انکوائری تو کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن