اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیئر1 ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کو پوائنٹ آف سیل انوائسنگ سسٹم کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی کوششوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اور پوائنٹ آف سیل انعامی سکیم متعارف کرانے کے بعد ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں دو معروف ریسٹورنٹس کو جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کر دیا۔ پہلے سے وضع کردہ اور مشتہر شدہ طریقہ کار کے تحت پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد آر ٹی او اسلام آباد کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں بلیو ایریا اور سپر مارکیٹ میں واقع دو ریسٹورنٹس کو سیل کر کے ہر ایک پر پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کر دیا۔