شکر گڑھ ( نامہ نگار) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میونسپل کمیٹی کے ڈرائیوروں میں نئی گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ترقی میں ہمارا مقابلہ کریں‘ترقی یہ نہیں کی آپ بیرون ملک طوفان بدتمیزی برپا کریں آپ کی اس حرکت کی وجہ سے بیرون ملک پاکستان کا نام بدنام کرنے کے علاوہ اور کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ، احسن اقبال نے کیا کہ اپنے ملک کی سیاست کو بیرون ملک چوکوں چوراہوں میں برے انداز میں پیش کرکے اپنے ملک کی بدنامی کا باعث بننا کہاں کی محب الوطنی ہے۔تبدیلی اسکا نام نہیں تبدیلی تعلیم،صحت،کاروبار کے موقع مہیا کرنا اور کھیلوں کے مواقع مہیا کرنا ہوتا ہے۔نارووال میں اس سال نارووال میڈیکل کالج کا آغاز ہونے جارہا ہے ، اسکو ترقی کہتے ہیں۔گالیاں نکالنے والوں نے 4سال میں جو کیا وہ آج آپ کے سامنے ہے بتائیں اس تبدیلی سرکار نے کیا کیا ہے۔ہمارے تمام منصوبوں کو بلاوجہ التواء کا شکار کرکے ان منصوبوں کی لاگت کو بڑھایا گیا،اب قیمتوں میں اضافے کا یہ بل اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔